کامن ویلتھ گیمز میں ملائیشین کوچ نے جذبہ ایثار کی مثال قائم کردی

بیڈمنٹن کے ڈبل مکس ایونٹ سے قبل جمیکن کھلاڑی کا جوٹا ٹوٹ گیا، ملائیشین کوچ ہیندراون نے اپنے جوتے پیش کردیے،واقعے کی وڈیو وائرل

کھیلوں کا مقصد اعزازات اور تمغوں کے حصول سےزیادہ  دوسروں کیلیے برداشت اور صلح رحمی دکھانا ہے۔برطانیہ  میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران صلح رحمی اور جذبہ ایثارکی ایک شاندار مثال سامنےآئی ہے۔

 

برطانیہ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم ایونٹ کے دوران جمیکا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سیموئیل رکٹس کے جوتے سنگز میچ کے دوران خراب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹرز  نے بھارت کا نام روشن کردیا

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیا ن ہاکی میچ برابر ہوگیا

جمیکن کھلاڑی بیڈمنٹن کے ڈبل مکسڈ ٹیم ایونٹ سے قبل اپنے جوتوں کیلیے پریشان تھے کہ ملائیشین کوچ ہیندراون نے انکی یہ مشکل حل کردی اور خود ننگے پاؤں بیٹھ کر اپنے جوتے  سیموئل رکٹس کو دیدیے۔

خوش قسمتی سے  ہیندراون کے جوتے ریکٹس کے پاؤں  میں بالکل صحیح آگئے اور انہوں نے بعد ازاں ڈبلز میچ میں انہی جوتوں کا استعمال کیا، گوکہ جمیکن کھلاڑی اپنے دونوں میچ ہار گئے لیکن ملائیشین کوچ کے جذبہ خیرسگالی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ملائیشین کوچ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ عالمی میڈیا نے بھی اس واقعے کو اپنی خبروں کا حصہ بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر