اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ کو خواتین ایتھلیٹس پر تنقید مہنگی پڑگئی

اے آر وائی سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس  رپورٹر شعیب جٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین ایتھلیٹس پر تنقید مہنگی پڑگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب جٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ناخواندہ، عورت بیزار اور صحافتی اخلاقیات سے عاری قرار دیدیا۔

یہ  بھی پڑھیے

بابراعظم کا قومی ہیرو نوح دستگیر بٹ کیلیے20لاکھ روپے انعام کا اعلان

شعیب اختر کی 8 گھنٹے طویل آپریشن سے قبل قوم سے دعاکی اپیل

شعیب جٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی خواتین اسپرنٹر انیلا گلزار کی ساتھی کھلاڑ ی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شعیب جٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  شاپنگ کا وقت شروع ہوگیا؟ انیلا گلزار  نے خود کو باہر نکال لیا ہے، وہ 200 میٹر کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گی۔

شعیب جٹ نے ایک اور ٹوئٹ میں  اسپرنٹر انیلا گلزار اور  نجمہ پروین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیڈریشن اور حکومت نے دونوں کو بھیجنے کی مخالفت کی ، عارف حسن پھر بھی زبردستی لے گئے۔

شعیب جٹ نے لکھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں انیلا گلزار 100میٹر میں دوڑی اور 200میٹر کیلیے ان فٹ ہوگئی۔ ٹوکیو اولمپکس  میں نجمہ پروین 200 میٹر میں دوڑی اور 400 کیلیے ان فٹ ہوگئی، دنیا پاکستان پر ہنس رہی ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے پاکستانی ایتھلیٹس بالخصوص خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شعیب جٹ کی شدیدمذمت کی ہے۔ایک صارف نےلکھاکہ آپ آج کل تنقید کافی کررہے ہیں، انڈین میڈیا کو کاپی کرنا بند کردیں کچھ تو مثبت کرلیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ اپنے پیشے کیلیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ایک صارف نے شعیب جٹ کو کچرا صحافت کرنے کا طعنہ دیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ بچپن سے ایسے تھے یا بڑے ہوکرایسے ہوگئے ہو؟ ایک صارف نے لکھاکہ تم سے بڑا نالائق انسا ن میں پوری زندگی نہیں دیکھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کتنا گرو  گے بھائی؟

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ بہت افسوسناک ہے،شعیب بھائی ایسی رپورٹنگ نہ کیا کریں ، آپ کی ساکھ خراب ہوتی ہے۔ ایک صارف نے انہیں ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے علاج کرانے کا مشورہ دیدیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ جیسے ناخواندہ، بدتمیزی کرنے والے کو خود کو صحافی کہلوانے کی اجازت کیسے دی جاتی ہے۔ آپ اپنے پیشے، اپنے خاندان اور اس ملک کیلیے بدنامی کا باعث ہیں۔ براہ کرم اپنے آپ کو شرمندہ کروانا بند کردیں  ۔

متعلقہ تحاریر