کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے دوریاں بڑھنے لگیں

کیا کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ٹریننگ سینٹر کیرنگٹن میں کینٹین میں اکیلے دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں؟

کھیلوں کی خبروں پر نظر رکھنے والے  دی ایتھلیٹک نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلب کے ساتھ رونالڈو کی ناراضی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹار فٹبالر نے ٹرانسفر کی کوشش کی ہے لیکن  تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محمد صلاح کا گیزا کے چرچ کی بحالی کیلیے3 کروڑ مصری پاؤنڈ کا عطیہ

 میسی کو بارسلونا چھوڑنے کی پہلی سزا مل گئی

بھارتی میڈیا نے دی ٹائمز کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رونالڈو  کی منتقلی کی درخواستوں کی مخالفت کرنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ  ٹین ہیگ اب لیجنڈری فٹبالر کو موسم گرما کی ٹرانسفر ونڈو کیلیے ریلیز کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں ۔اب جبکہ موسم گرما کی ٹرانسفر ونڈو بند ہونے میں دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ اقدام آگے بڑھتا ہے یا نہیں۔

دی ایتھلیٹک کو   بتایا گیا ہے   کہ رونالڈو کیرنگٹن کی کینٹین میں اکیلے دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں اور انہیں تربیت کے دوران نئے منیجر کی طرف سے اپنائی گئی جارحانہ زیادہ دباؤ کی حکمت عملی کے خلاف بحث کرتے دیکھا گیا ہے ۔

برینٹ فورڈ  کے ہاتھوں چار صفر کی شرمناک  شکست کے بعد مینیجر ٹین ہیگ نے اگلے دن کی چھٹی منسوخ کر دی تھی اور کھلاڑیوں  سے ٹریننگ کروائی تھی۔ خاص طور پر انہیں دوڑایا گیا کیونکہ کوچنگ عملے کو ان اعداد وشمار نے مایوس کیا تھا کہ یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے برینٹ فورڈ کے 109.4 کلومیٹر کے مقابلے میں 95.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

میچ کے  اگلے دن منعقدہ  سیشن میں  وہ کھلاڑی بھی شامل تھے جنہوں نے ہفتے کو میچ میں شرکت نہیں کی تھی لیکن انہیں بھی دوڑایا گیا جبکہ  رونالڈو بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  37 سالہ اسٹرائیکرآئندہ برس  چیمپئنز لیگ کھیلنے کے متمنی ہیں اس لیے وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنا چاہتے ہیں کیوں  رواں سال مئی میں منعقدہ لیگ میں چھٹے نمبر پر رہنے کے باعث یونائیٹڈ آئندہ سیزن میں چیمپئنز لیگ نہیں کھیل سکے گی۔ تاہم رواں سیزن میں یونائیٹڈ کیلیے 24گول اسکور کرنے والے  رونالڈو کو تاحال چیمپئنز لیگ کےلیے اہل کسی بھی کلب سے سنجیدہ پیشکش نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر