معروف فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی کی71 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی کی چوری

چور نے رابرٹ لیوینڈوسکی کی گاڑی کا شیشہ کھول کر انکی قیمتی گھڑی چوری کی تاہم رابرٹ نے اس کا پیچھا کیا اور پولیس کی مدد سے چور پر قابو پالیا

پولینڈ کے معروف فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی کی 71 ہزار ڈالر کی گھڑی بارسلونا کے تربیتی مرکز کے باہر سے چوری ہوگئی۔ رابرٹ لیوینڈوسکی نے گزشتہ ماہ  42 ملین یورو کے معاہدے پر بارسلونا  کلب میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

بارسلونا کے تربیتی مرکز کے باہر چور پولینڈ کے معروف فٹ بالررابرٹ لیوینڈوسکی71 ہزار ڈالر مالیت کے گھڑی لے اڑا۔ تربیت سیشن کے دوران مداحوں کے رش کے باعث وہ باہر رکے تو چور نے اپنے  ہاتھ کی صفائی دکھا دی ۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 25 لاکھ ٹکٹس فروخت، صرف 5 لاکھ باقی رہ گئے

پولینڈ کےاسٹرائیکررابرٹ لیوینڈوسکی، جو جمعرات کو بارسلونا کے دوپہر کے تربیتی سیشن سے پہلے جان گیمپر اسپورٹس سٹی پہنچے تھے جہاں  مبینہ طور پر ان کی 70 ہزار ڈالر کی گھڑی چوری ہوگئی۔

رابرٹ لیوینڈوسکی نے بارسلونا  کلب میں شمولیت  کے بعد  تربیتی سیشن کے لیے  اسپورٹس سٹی پہنچے تو  اس دوران چور ان کی گاڑی کا شیشہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا اور ان کی گھڑی چرا کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کے مذاق سے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو مالی بحران کا سامنا

 رابرٹ  نے اچانک دیکھا تو وہ بھی چور کے پیچھے بھاگے   اس دوران  اسپین پولیس کے اہلکاروں نے بھی چور کا پیچھا کیا اور با لآخر   اسے گرفتار کرلیا ، پولیس نے قیمتی گھڑی فٹ بالر کو واپس لوٹا دی ۔

متعلقہ تحاریر