ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا نے اپنے کوچ  جیری وینک سے منگنی کرلی

پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے ٹور 1000 ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے کے بعد اپنے کوچ اورسابق ٹینس کھلاڑی وینک سے اپنی منگنی کی خبر ٹویٹ کی،  پیٹرا کویٹووا نے 2011 اور 2014 میں دو مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا

ٹینس چیمپئن پیٹراکویٹووا نے ومبلڈن میں کوچ جیری وینک کے ساتھ منگنی کرلی۔ 2 مرتبہ ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا اور انکے کوچ کی منگنی کی تقریب ومبلڈن میں منعقد کی گئی ۔

ومبلڈن چیمپئن  پیٹرا کویٹووا نے ومبلڈن میں کوچ جیری وینک کے ساتھ منگنی کرلی۔ پیٹرا کویٹووا انگلینڈ میں 2 مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل  کیا اس لیے انہوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحے کیلیے بھی ومبلڈن کا ہی انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سے کیا فرمائش کردی؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا کہا کہ ہم آپ سے  ایک خوشی کی خبر شیئر کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوچ جیری وینک سے منگنی کرلی ہے۔

 

2 مرتبہ ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا نے منگنی کے موقع پر بنائی گئی ایک خوبصورت رومانوی تصیور بھی شیئرکی جس میں انہوں نے ہرے رنگ کا  لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔

کویٹووا نے 2011 اور 2014 میں  ومبلڈن کے  دو ٹائٹل جیتے رکھے ہیں نے سنسناٹی ڈبلیو ٹی اے ٹور 1000 ٹورنامنٹ میں رنر اپ ہونے کے تین دن بعد  اپنے کوچ  اور سابق ٹینس کھلاڑی وینک سے اپنی منگنی کی خبر ٹویٹ کی۔

پیٹرا کویٹووا کے ٹوئٹر پیغام پر  وومن ٹینس ایسوسی ایشن کے منگنی کے مبارک باد پیش جبکہ دیگر شائقین اور انکے فینز نے بھی انہیں منگنی کی مبارک باد دی ۔

سرینا گڈ بائے ایرا کے ایک ٹوئٹر صارف نے  کہا کہ منگنی کی مبارک باد دی اور کہا کہ  میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ پیٹرا اور جیری نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ تحاریر