پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں دبئی میں سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ایشیا کپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے پر ٹکی ہوئی ہیں۔
ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان پریکٹس سیشن میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں ہے جنہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل
پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی
دنیائے کرکٹ کے دو مایہ ناز بلے بازوں کے درمیان ملاقات بدھ کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
"dou sitaaro ka zameen parr hai milan” pic.twitter.com/yW5tEa7Nnt
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) August 24, 2022
جیو نیوز کے اسپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی درج کیا۔انہوں لکھا کہ دو ستاروں کا ہے زمین پر ملن۔
Hello DUBAI 🇦🇪
Hugs, smiles and warm-ups as we begin prep for #AsiaCup2022 #AsiaCup | #TeamIndia 🇮🇳 pic.twitter.com/bVo2TWa1sz
— BCCI (@BCCI) August 24, 2022
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں بھارتی کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی اور افغان کرکٹرز سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،اسی وڈیو میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کا منظر بھی موجود ہے۔
دوسری جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان کرکٹرز کو والہانہ محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
🫂🤝
Pakistan and Afghanistan players exchange greetings in Dubai ahead of the #AsiaCup2022 🇵🇰🇦🇫#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/qd3wwceNq1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2022
شائقین کرکٹ کی جانب سے مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلیے والہانہ محبت کے اظہار کو خوب سراہا جارہا ہے۔ وڈیو میں فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کو افغان آل راؤنڈرز محمد نبی اور راشد خان کے ساتھ گرمجوشی سے بغل گیر ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔