وزیراعظم شہباز شریف نے گولڈ میڈل کے بعدپلاٹینیئم میڈل ایجاد کر ڈالا
شہبازشریف نے شدت جذبات میں آکر کھلاڑیوں کو مزید کامیابیوں کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہے کل پلاٹینیئم میڈل جیتیں گے جبکہ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز گولڈ میڈل ہوتا ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے کامن ویلتھ گیمزاوراسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پلاٹینیئم میڈل جیتنے کی دعا دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو کھلاڑی براؤنزمیڈل جیتے ہیں وہ سلور اور جو سلور جیتے ہیں وہ گولڈ میڈل جیتے گے اور جنہیں گولڈ میڈل ملا انہیں پلاٹینیئم میڈل ملے گا۔
صحافی انعام رانا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف کی انگلینڈ میں کامن ویلتھ اورترکی میں اسلامک گیمز میں اعزارات جیتنے والے کھلاڑیوں سے خظاب کی وڈیو شیئر کی جس میں وزیراعظم نے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو اگلے بار پلاٹینیئم میڈل جیتنے کی دعا دی۔
یہ بھی پڑھیے
نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا
صحافی انعام رانا نے وزیراعظم شہباز شریف کی کھیلوں کے حوالے سے معلومات پر کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں گولڈ کے بعد پلاٹینیئم میڈل ایجاد کرنے والے یہ مفکر لازمی بہت سمجھ بوجھ کے بعد لا ئے ہیں۔
کھیلوں کی دنیا میں گولڈ کے بعد پلاٹینم میڈل ایجاد کرنے والا یہ مفکر لازمی بہت سمجھ بوجھ کے بعد لایا گیا ہوگا pic.twitter.com/Py1kytqSfz
— Umer Inam (@UmerInamPk) August 25, 2022
یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایتھلیٹس سے ملاقات کی اور میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک دئیے۔
کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے کھلاڑیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلندکیا اور پاکستان کا نام روشن کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔
شہباز شریف نے شدت جذبات میں آکر کھلاڑیوں کو آگے مزید کامیابیوں کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہے کل پلاٹینیئم میڈل جیتیں گے ۔ محنت کریں اورکامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنےکا اعلان کیا اور تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر قسم کے کھیلوں کیلئے سب سے بڑا اعزاز گولڈ میڈل ہوتا ہے تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی سمجھ بوجھ کے حساب سے کھیلوں کے لیے نیا پلاٹینیئم میڈل بھی ایجاد کرڈالا ۔









