کپتان بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔بے رحم موجوں نے لاکھوں مکانات کو تباہ اور کروڑوں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔دیگر شعبہ زندگی کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز نے بھی سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کی اپیل کردی۔
سابق کپتان شعیب ملک نے کشمیر پریمیئر لیگ میں ملنے والی انعامی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بالر شعیب اختر کی مخصوص انداز میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات
کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کی فاتح ٹیم میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر ہینڈل پرشیئر کی۔
– Happy to win another man of the tournament & lift another 🏆, I want to dedicate this Win to the flood affectees of Pakistan. We all should rise above everything & come together as a nation. I will be donating my wining prize money to the flood affectees 🇵🇰 #KheloAazadiSe pic.twitter.com/CYSHNXtwbJ
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) August 26, 2022
شعیب ملک نے لکھاکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایک اور ایوارڈ جیتنے اورایک اور ٹرافی تھامنے کی خوشی ہے۔ میں یہ فتح سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں ، ہم سب کو ہر چیز سے اوپر اٹھ کر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے۔شعیب ملک نے اپنی انعام رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Prayers for all the flood victims in different regions of the country.
This is the time to stand as a nation and help them as much as possible.
Step forward and do your best.
— Babar Azam (@babarazam258) August 26, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں۔یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے۔آگے بڑھیں اور اپنی پوری کوشش کریں۔
My heart goes out to all the victims of this unprecedented rain and flood across Pakistan. The need of the hour is to help them in whatever way you can.
May ALLAH have generosity upon my country. Ameen pic.twitter.com/I18moN5rCp
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) August 27, 2022
اوپنر فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا دل پاکستان بھر میں اس بے مثال بارش اور سیلاب کے تمام متاثرین کے ساتھ ہے، وقت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ جس طرح بھی ہو سکے ان کی مدد کریں۔
Deeply concern over the tragic loss of people in havoc of floods.
Along with state,it’s our moral & national responsibility to step forward & help the victims of natural catastrophe in either way regardless of any affiliation.
Resilient must be reflected in acts of kindness!— Haris Rauf (@HarisRauf14) August 25, 2022
فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں لوگوں کے المناک نقصان پر گہری تشویش ہے، ریاست کے ساتھ ساتھ، یہ ہماری اخلاقی اور قومی ذمے داری ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور قدرتی آفات کے متاثرین کی کسی بھی وابستگی سے قطع نظر مدد کریں۔
My heart goes out to the flood victims, these are tough and testing times for us as a nation. I request you all to help the internally displaced people and the people stuck in flood areas. A lot prayers and much love for everyone! #BalochistanFlood #SindhRains #SouthPunjabFlood pic.twitter.com/e9hvHzWL96
— Rumman Raees (@rummanraees15) August 24, 2022
سیلاب زدگان کیلیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف سماجی تنظیم کے روح رواں کرکٹر رومان رئیس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا دل سیلاب زدگان کے لیے دکھی ہے، یہ بحیثیت قوم ہمارے لیے مشکل اور آزمائش کی گھڑیاں ہیں۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ بے گھر افراد اور سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کریں ۔
Heartbreaking!Prayers are for all flood affectees.remember those all in the hour of distress who lost their homes,their love ones,lands & their everything.Please do help needy ones. Donate as much as you can.Salute to all the volunteers..Stay safe Pakistan 🇵🇰 #FloodinPakistan
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) August 26, 2022
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمام سیلاب متاثرین کیلیے دعائیں۔مصیبت کی گھڑی میں ان سب کو یاد رکھیں جنہوں نے اپنے گھر، اپنے پیارے، زمینیں اور اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔برائے مہربانی ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ جتنا ہو سکے عطیہ کریں،تمام رضاکاروں کو سلام، پاکستان سلامت رہے۔