افغان بولنگ کوچ عمر گل کو بیگم کی فرمائش نے مشکل میں ڈال دیا

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں بولرز کی شاندار کارکردگی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے دونوں مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کا سہرا بلاشبہ افغان بولنگ کوچ عمر گل کے سر بھی جاتا ہے۔
نبی الیون نے پہلے میچ میں بولرز کی عمدہ کاکردگی کی بدولت میزبان سری لنکا کو 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ افغان بولرز نے دوسرے معرکے میں عمدہ کاکردگی دکھاتے ہوئے بنگلا دیش 20 اوورز میں 127رنز تک محدود رکھا اور ہدف کو بآسانی 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم پاک بھارت میچ میں براڈکاسٹر کی غلطی پر بھڑک اٹھے
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار
افغانستان کی عمدہ کاکردگی کو دیکھتے ہوئے مداح اور ماہرین کرکٹ کی یہ رائے ہے کہ نبی اینڈ کمپنی پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کو بھی مشکل میں ڈالنے والی ہے۔افغانستان کے بولنگ کوچ عمر گل کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقش کو بھی اسی قسم کا دھڑکا لگا ہوا ہے۔
Another thriller from the boys. Magnificent all round performances by each of the players with some amazing fielding takes us to the super 4. Super proud of this team. Just a few more games to win inshaAllah. @ACBofficials #AsiaCup2022
— Umar Gul (@mdk_gul) August 30, 2022
منگل کی شام بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد عمر گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکوں کی طرف سے ایک اورسنسنی خیز مقابلہ۔ حیرت انگیز فیلڈنگ کے ساتھ ہر کھلاڑی کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس ہمیں سپر 4 تک لے گئی ہے،اس ٹیم پر بہت فخر ہے، انشااللہ جیتنے کے لیے بس چند اور گیمز۔
Pakistan k khilaf zara haat hola rakhna coach saab 🙈🙈 congratulations 🎉 https://t.co/VAmlAleWUz
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
عمر گل کے اس ٹوئٹ پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقش نے لکھا کہ پاکستان کیخلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب! مبارک ہو۔
Matlab ajeeb tension may daldia hy 😂
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
اہلیہ کی اس شرارت پر افغان بولنگ کوچ عمر گل نے مسکراہٹوں بھرا جواب دیا۔ جس پر ڈاکٹر مریم نقش نے لکھا کہ عجیب ٹینشن میں ڈال دیا ہے۔









