فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے گزشتہ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 40 سالہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اللہ پاک نے اپنی رحمت سے ایک بیٹے سے نوازا ہے۔”

محمد عرفان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "الحمداللہ ! آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ پاک اس کے نصیب اچھے کرے اور انسانیت کی بھلائی کے کام لے، آمین۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "آپ سب کے لیے بھی آسانی اور رحمتوں کی دعائیں۔”

متعلقہ تحاریر