گرین شرٹس بمقابلہ بلو شرٹس: ویرات کوہلی ان فارم بابر اعظم آؤٹ آف فارم
کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ رینکنگ میں موجود ہیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کارکردگی اپنے کپتان کے گرد گھومتی ہے اس لیے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اہم میچ میں اپنی کھوئی ہوئی کارکردگی بحال کرلیں گے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کل (اتوار) دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دوسری بار ایک دوسرے کے مدمقابلے ہوں گے ، بلو شرٹس نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم آؤٹ آف فارم ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ویراب کوہلی فل فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان نے جمعہ کے روز ہانگ کانگ کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ انڈیا ، افغانستان اور سری لنکا پہلے ہی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سابق اولمپیئن منظور حسین جونیئر اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اپنی وہی ٹیم انڈیا کے خلاف کل میدان میں اتارے گا جو پلیئنگ الیون اس نے گزشتہ دو میچز میں اتاری تھی۔
پی سی بی انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے پیش نظر کسی قسم کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہے۔
دوسری جانب انڈین ٹیم کو رویندر جدیجہ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ آل راؤنڈر جڈیجہ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں انڈین ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں ٹاپ رینکنگ والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، تاہم بھارت اور ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز میں بابر اعظم خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے بابر نے صرف 9 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کے سامنے بھی بابر اعظم صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔
جبکہ بھارتی ٹاپ آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کی کارکردگی اپنی ٹیم کو جیت میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
پاکستان کے کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی نے 35 رنز اسکور بنائے جبکہ ہانگ کانگ کے خلاف انہوں نے صرف 44 گیندوں کا سامنا کیا اور میدان کے چاروں شاندار اسٹورکس کھیلتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کل انڈیا کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں کپتان بابر اعظم اپنی پرفارمنس کو بحال کرپائیں گے یا نہیں ، کیونکہ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ان کے کپتان بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے، اور امید کی جاسکتی ہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بلے باز اپنی بیٹنگ سپرٹ بحال کرلیں گے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے بابر اعظم اپنے کیرئیر کے اس مرحلے پر موجود ہیں کہ جب ہم دنیا کی ٹاپ 4 یا 5 کرکٹر کا نام لیتے ہیں تو ان کا نام شامل کرنا ہی پڑتا ہے ، اس لیے ان کا لگاتار کم اسکور بنانا تشویش کی بات ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے گزشتہ سال کے T20 ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔









