پاکستان کا افغان کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی آئی سی اور ایشیا کونسل میں احتجاج کا اعلان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنٹلمینز کا کھیل ہے اس میں غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے، افغان کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی، ایشیاء کرکٹ کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنٹلمینز کا کھیل ہے اس میں غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن شائقین کو اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا سیکھنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہونے والے جھگڑے کا ذمہ دار افغانستان کے شائقین کو ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے ہاتھوں ایشیا کپ سے رخصتی پر افغان تماشائی اور پلیئر آپے سے باہر ہو گئے
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ مہذب لوگوں کا کھیل ہے اس میں غنڈہ گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی، ایشیاء کرکٹ کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
PCB Chairman Ramiz Raja comments on the crowd trouble in last night's match between Pakistan and Afghanistan.#AsiaCup2022 pic.twitter.com/CgUVJoMBkh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2022
چیئرین پی سی بی نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم کے غنڈہ گردانہ رویے کے خلاف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل، ایشیاء کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے احتجاجی مراسلے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ افغانستان کو بحیثیت قوم اور ٹیم کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا اگراس نے آگے بڑھنا ہے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزیدکہا کہ یہ بہت اچھا میچ تھا دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا لیکن میچ کے بعد ایسے مناظر کی ضرورت نہیں تھی ۔
واضح رہےکہ بدھ کو سپر 4 میچ میں سابق کی ایک وکٹ سے جیت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے شائقین آپس میں لڑپڑے تھے جبکہ گراؤنڈ میں بھی افغان کھلاڑی کی بد تمیزی پر آصف علی نے سخت ردعمل دیا تھا ۔