نسیم شاہ تحفےمیں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کا کیا کریں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم 2 نوجوان فاسٹ بولرز نے دوستی کی عمدہ مثال قائم کردی۔فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنا وہ بیٹ نسیم شاہ کو تحفے میں دیدیا جس سے نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوو ر میں جس کرکٹ بیٹ سے 2 چھکے لگاکر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں محمد حسنین ساتھی فاسٹ بولر نسیم کے کمرے میں جاکر انہیں اپنا بیٹ تحفے میں پیش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم ،سینئر صحافی اور شوبز ستارے سب نسیم شاہ کے گن گانے لگے
پاکستان کا افغان کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی آئی سی اور ایشیا کونسل میں احتجاج کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں محمد حسنین نے کہاکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ نسیم شاہ نے افغانستان کیخلاف جو غیرمعمولی اننگز کھیلی ہے اس کے ذریعے انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ایک وقت تھا جب جاوید میانداد نے چھکا لگایا تھا اوراب ہمارے شہزادے اور ہمارے ٹائیگر نسیم نے چھکا لگایا ہے۔
محمد حسنین نے مزید کہا کہ نسیم نے جس بلے سے چھکا لگایا تھا وہ میرا تھا اور اب میں یہ بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دے رہا ہوں،اب وہ اس بیٹ کا جو کرنا چاہے وہ کریگا۔
The bat with which he struck the two last-over sixes 🤩@iNaseemShah decides to auction the bat gifted to him by @MHasnainPak for a charitable cause. #AsiaCup2022 pic.twitter.com/uCF1loEXCT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2022
نسیم نے محمد حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بیٹ نیلامی کے لیے پیش کررہے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی نصف رقم وہ سیلاب زدگان کے فنڈ میں عطیہ کریں گے۔









