میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری بلے باز میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا ہے۔

میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کیلیے بے تاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان میں ہوں! بابراعظم ری ویو کیلیے امپائر کی جلدبازی پر حیران رہ گئے

نسیم شاہ تحفےمیں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کا کیا کریں گے؟

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں برسبین میں میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے سابق آسٹریلوی بلے باز اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔

ہیڈن کا کہنا ہے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔

متعلقہ تحاریر