ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل: لنکن ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کو دھول چٹا دی
سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں پاکستان صرف 130 اسکور بنا پایا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 147 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا نے تیسری مرتبہ فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے حسب سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ، لیکن اس مرتبہ بھی کپتان بابر اعظم کوئی کارنامہ انجام دیئے بغیر آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے۔ دوسری وکٹ فخر زمان کی گری انہوں نے کھاتہ بھی نہیں کھولا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم کی سوانح عمری ”سلطان وسیم اکرم“ جلد مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار
میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
تیسری وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری ، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاری افتخار احمد تھے انہوں نے 31 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے۔
چوتھی وکٹ 102 کے اسکور پر گری جب محمد نواز آؤٹ ہوئے انہوں نے 9 گیندوں پر 6 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی 5ویں وکٹ 110 رنز پر ، چھٹی وکٹ 111 رنز پر اور 7ویں وکٹ 112 رنز پر گری ۔
پاکستان کی 8ویں وکٹ 120 رنز پر گری ، 9ویں وکٹ 125 رنز پر گری اور آخری وکٹ 147 رنز پر گری ۔
اس طرح پاکستان کی ساری ٹیم مقررہ اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز بھانوکا راجا پاکسے نے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور سری لنکا کے مایوس کن آغاز کے باوجود 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 170 کا بڑا اسکور کھڑا کردیا۔
میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز خراب رہا ، سری لنکن ٹیم نے 23 کے اسکور پر دو وکٹیں گنوا دیں ، پاکستان کے تیز گیند بازوں نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دونوں اوپنرز کوسل مینڈس اور پتھم نسانکا کو بالترتیب صفر اور آٹھ کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔
آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا نے پاکستانی گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 21 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ٹیم کو ایم بہتر اسکور فراہم کیا۔ ان کی اننگز میں چار چوکے بھی شامل تھے۔
سری لنکا کے کپتان داسن شناکا صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔
چھٹی وکٹ کے شراکت میں سری لنکن بلے بازوں نے 58 رنز اسکور کیے۔ اور گیم کو رخ موڑ دیا۔
ہسرنگا کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی ، انہوں نے 21 گیندوں پر 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کیے۔
راجا پاکسے نے فائنل میں سری لنکا کے لیے 45 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں سمیت 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ ، شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹیم پاکستان:
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔
ٹیم سری لنکا:
پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، کپتان داسن شاناکا، بھانوکا راجا پاکسے، چمیکا کرونارتنے، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔









