قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید شعیب ملک کیلئے وبال جان بن گئی

ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پرطنزیہ ٹویٹ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نےکہا کہ انہوں نے ایشیاء کپ کی کئی میچز جیتنے پر مبارکباد اور حوصلہ افزائی کے پیغام نہیں دیئے مگر ایک شکست پر فوراً طنز شروع کردیا

ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پرطنزیہ ٹویٹ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ایشیاء کپ 2022 کے فائنل میچ میں پاکستان کی شکست پر طنزیہ پوسٹ پوسٹ کرنے پر شعیب ملک کو  سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل: لنکن ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کو دھول چٹا دی

سری لنکا نےایشیاء کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی۔ لنکن ٹائیگرز نے اسپن اٹیک کے ذریعے گرین شرٹس کے بیٹنگ آرڈر کو آؤٹ کلاس کیا۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے کب نکلیں گے۔ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

اگرچہ شعیب ملک نے اپنی ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے  انہیں قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز اور کپتان پر شدید تنقید کے طور پر نتیجہ اخذ کیا۔

صارفین نے کہا کہ قومی ٹیم کی ایشیاء کپ فائنل میں پہنچنے کے لیے بہت سارے میچ جیتنے تاہم ان پر شعیب ملک نے مبارکباد یا حوصلہ افزائی کے لیے ایک بھی ٹویٹ پوسٹ نہیں کی لیکن پاکستان کی شکست  پر فوراً ردعمل دے دیا ۔

ان کے ٹوئٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا کیونکہ بہت سے صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی اور مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے اس پیغام کو نئے کھلاڑیوں اور کپتان پر طنزیہ پوسٹ کے طور پر لیا۔

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی ٹوئٹ پر ردعمل درج ذیل ہیں

 

 

متعلقہ تحاریر