خاتون اینکر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کا مذاق اڑاتی رہی

علی آفتاب کی ساتھی خاتون میزبان اپنے شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناتی رہی جبکہ ان کےساتھی اینکراعلی آفتاب مسلسل ہنستے رہے جس پرسوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی کلاس لے لی، کسی صارفین کو خاتون اینکر کو گھٹیا عورت قرار دیا تو کوئی کہنے لگا ایسی گفتگو خاتون کھلاڑی کے بارے میں کسی مرد نے کی ہوتی تو ملک میں قیامت مچی ہوتی

علی آفتاب کی ساتھی خاتون میزبان اپنے شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوباڈی شیمنگ کا نشانہ بناتی رہی جبکہ ان کے ہمراہ موجود اینکر بجائے انہیں اس طرز گفتگو سے روکتے وہ مسلسل ہنستے رہے جس پر صارفین نے دونوں اینکروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات کسی مرد اینکر نے خاتون کھلاڑی کے بارے میں کی ہوتی تو قیامت مچا ہوتی ۔

علی آفتاب کے شو میں ان کی ساتھی خاتون اینکر نے  کرکٹر کے کارگردگی  کی بجائے ان کی جمسانی ساخت پر بات کرتے ہوئے انہیں باڈی شیمنگ کی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آرے ہاتھوں لے لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید شعیب ملک کیلئے وبال جان بن گئی

سعدیہ نامی ٹوئٹرہینڈل سے علی آفتاب کے شو کا ایک کلپ شیئرکیا گیا جس میں ان کی ساتھی خاتون اینکر بجائے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کرتی انہوں نے کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت  کوطَعْن و تَشْنِیع  کا نشانہ بناتی رہی ۔

سعدیہ نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریحان کی وجہ سے اس شو کو دیکھنا شروع کیا تھا لیکن کھلاڑیوں کے جسمانی اعضاء کے بارے میں ہونے والی ناگوار بحث پر بالکل مایوس ہو گیا۔ اگر کوئی مرد اینکر کسی خاتون کھلاڑی کی جسمانی ساخت پر گفتگو کرتا تو غم و غصے کا اندازہ ہو جاتا۔

ایک صارف نے اینکرریحان الحق  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گفتگو سن پر دانت نکالنے کے بجائے آپ کو اسے شٹ اپ کال دینی چایئے تھی مگر آپ کو اپنی دانت نکال کر ہنسے میں مصروف رہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ریحان الحق کو مشورہ دیا کہ اگرآپ کو اپنی عزت کا خیال ہے تو آپ فوراً اس شو سے لگ ہوجائیں جبکہ ایک صارف کا کہناتھا کہ  یہ بالکل ناگوار تھا  لیکن پھر اس کے بعد انہوں نے عریبہ شاہد کے بارے میں کہی اس کے بعد وہ اب کچھ کہتی ہیں اس سے واقعی حیران نہیں ہوا۔

محمد سعید نامی صارف نے علی آفتاب کی ساتھی اینکر کو انتہائی بدتمیزعورت قرار دیا جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ علی آفتاب بڑا ٹیلینٹڈ لڑکا ہے اس ماہو کے چکر میں اپنا سارا ٹیلنٹ ضائع کر رہا۔ معلوم نہیں کیوں؟۔

متعلقہ تحاریر