بابر اعظم کے کوور ڈرائیو کا پاکستانی نصاب میں تذکرہ

نویں جماعت کی طبیعات کی کتاب میں حرکی توانائی سے متعلق مضمون میں بابر اعظم کے کوور ڈرائیو سے متعلق سوال شامل، بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا خوشی کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے”کور ڈرائیو “ کے چرچےپاکستان میں درسی کتب تک جاپہنچے۔ نویں جماعت کی طبیعات کی کتاب میں حرکی توانائی (kinetic energy) سے متعلق  سوال میں بابر اعظم کی کوور ڈرائیو کا حوالہ دیاگیا ہے۔

سابق آسٹریلوی بالر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے مذکورہ سوال کا عکس شیئر کرتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

وسیم اکرم کی سوانح عمری ”سلطان وسیم اکرم“ جلد مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار

شان ٹیٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اندازہ لگائیں پاکستانی قوم کرکٹ سے کتنی محبت کرتی ہے، میں طبیعات  میں اچھا نہیں ہوں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ  یہ سوال 100 فیصد درست ہے ، بابر اعظم کے کوور ڈرائیو سے اچھا کچھ نہیں۔انہوں نے مزیدلکھا  کہ پاکستان میں نویں جماعت کے طبیعات کے نصاب میں بابر اعظم کی کوور ڈرائیو سے متعلق سوال  ۔

نویں جماعت کی طبعیات کی کتاب میں حرکی توانائی سے متعلق مضمون میں طلبہ سے ایک سوال پوچھا گیا ہے کہ  بابر اعظم نے 150 جولز کی حرکی توانائی سے کوور ڈرائیوکھیلتے ہوئے اپنے بلے سے گیند کو ضرب لگائی تو 120 گرام کی گیند کس رفتار سے باؤنڈری  کی جانب جائے گی؟

متعلقہ تحاریر