انگلش کرکٹ ٹیم کا 17 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان پر پرتپاک استقبال
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی، انگلش ٹیم اپنے دورے میں قومی ٹیم سے 7 ٹی 20 میچز پرمشتمل سیریز کھیلے گی، برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر آج پریس کانفرنس کریں گے جبکہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ انگلش ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں گرین کیپس سے 7 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیمو ں کے درمیان پہلا معرکہ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ۔
انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم امارات ایئر کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے برطانوی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
انگلش ٹیم کی آمد کے موقع پرشہر قائد میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ نے ہوائی اڈے سے ہوٹل کے راستے میں مکمل حفاظتی اقدامات کیے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ٹی 20 سیریز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم اپنے دورے میں قومی ٹیم سے 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔
سات میچز پر مشتمل سیریز کے چار میچ کراچی جبکہ تین میچوں کی میزبانی لاہور کرے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا ۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل 16 ستمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنا ٹریننگ سیشن شروع کرے گی جبکہ آج شام میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر بھی آج پریس کانفرنس کریں گے۔
انگلش ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 20، 22، 23 اور25 ستمبر کو چار میچز کھیلے گی جبکہ 28،30 ستمبر اور2 اکتوبر کو لاہورکے قدافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم سے ٹاکرا ہوگا ۔
انگلینڈ ٹیم کا ٹی 20 اسکواڈ
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ،جوس بٹلر (کپتان)، معین علی(نائب کپتان )، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈ، لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹائیمل ملز پر مشتمل ہے ۔
انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول
پہلا: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 20 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
دوسر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 22 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
تیسرا :پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 23 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
چوتھا: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 25 ستمبر، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی
پانچواں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 28 ستمبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
چھٹا: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 30 ستمبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
ساتواں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 2 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور









