5واں ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی شاہینوں نے انگینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز اسکور بناپائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو6 رنز سے شکست دے دی۔ 7 میچز کی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک میچ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 5ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں 145 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔

جواب میں انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور بنائے اور اس طرح سے ایک آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہ گئی۔

انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انگلینڈ کے لیے 145 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

انگلش باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور ساری ٹیم کو ایک اوور قبل ہی پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔

کپتان بابر اعظم اس مرتبہ بھی کوئی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد شان مسعود اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کے لیے 25 رنز جوڑے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ جوڑی اچھا اسٹینڈ دے گی مگر شان مسعود بھی 8 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ، ٹیم نے مایوس کن رفتار سے وکٹیں گنوانا شروع کیں اور صرف افتخار احمد اور عامر جمال ہی ڈبل فیگر بنانے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ ٹاپ اسکورر رضوان نے 18ویں اوور تک اپنا کھیل سے شائقین کرکٹ کو محضوض کراتے رہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ رینک بلے باز نے 46 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

متعلقہ تحاریر