شعیب ملک کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اختتام کو پہنچ گیا؟

شعیب ملک ٹی 20 ورڈل کپ کیلیے اے اسپورٹس کے شو کا حصہ بن گئے،وسیم ،وقار ،مصباح الحق اور فخر عالم کے ساتھ ٹی 20 میچز پر تبصرہ کریں گے

سینئر اسپورٹس صحافی مرزا اقبال بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اے اسپورٹس سے بطور تجزیہ کار وابستہ ہونے کے بعد  لیجنڈ آل راؤنڈر شعیب ملک کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر  تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

شعیب ملک رواں ماہ آسٹریلیا  میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سلسلے میں اےآر وائی میڈیا کے گروپ کے اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کے کرکٹ شو”دی پویلین “  سے بطور تجزیہ کار وابستہ ہوگئےہیں۔ اے اسپورٹس کی نشریات اور سوشل میڈیا پیجز پر اس حوالے سے اشتہاربھی چلایاجارہا ہے جس میں وسیم اکرم،وقار یونس،شعیب ملک،مصباح الحق  اور فخر عالم بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑٖھیے

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور بلے بازی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوال اٹھادیے

95 میچز میں 388 وکٹیں لینے والا 36سالہ فاسٹ بولر اسلام آباد میں چل بسا

 

سینئر صحافی اور تجزیہ کارمرزا اقبال بیگ نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اس کا مطلب ہے شعیب ملک کے  انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کے 23 سال پر محیط پردے گر گئے ہیں۔ وہ سپر فٹ ہیں اور یقینی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔

چند ہفتے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک کو ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی شکست پر طنزیہ پوسٹ پوسٹ کرنے کے بعد ناقدین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر گزشتہ روز اسپن اٹیک کے ذریعے گرین شرٹس کے بیٹنگ آرڈر کو آؤٹ کلاس کیا۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے کب نکلیں گے۔ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔اگرچہ آل راؤند نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، تاہم ناقدین نے اسے ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز اور کپتان  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر