شاداب خان نے نیوزی لینڈ روانگی کے دوران جہاز میں سالگرہ منائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نائب کپتان شاداب خان نے دورہ نیوزی لینڈ پر روانگی کے دوران جہاز میں ساتھی کھلاڑیوں اور فضائی میزبانوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے نائب کپتان کی سالگرہ منانے کی وڈیو شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

شعیب ملک کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اختتام کو پہنچ گیا؟

 

وڈیو میں آل راؤنڈر کو فاسٹ بولر حارث رؤف کی نشست پر جاکر کیک کاٹتے اور کھاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔اس موقع پر  فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئر ہوسٹسز بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹی 20ورلڈ کپ کیلیے ٹریولنگ ریزرو  میں شامل اوپنر فخر زمان نے شاداب خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلیے ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی کی عقبی نشست پر نیند کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

فخر زمان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا سالگرہ مبارک ہو شاداب بھائی، امید کرتا ہوں کی جیٹ لیگ اتر گیا ہوگا۔ آل راؤنڈر نے جوابی تبصرے میں فخر زمان کو چاچو مخاطب کرتے ہوئے  لکھاکہ جی فخر چاچو!  کوئی اور تصویر نہیں ملی ؟

متعلقہ تحاریر