پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارچ میں وومن ٹی 20 لیگ کروانے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وومن لیگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ مارچ 2023 میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، رمیز راجا نے خواتین لیگ کو باعث مسرت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کھلاڑی کرکٹ کی جانب راغب ہونگیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال وومن ٹی 20 لیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کی خواتین کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل 2023 کے ساتھ ساتھ چلائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وومن لیگ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ مارچ 2023 میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ 8 کے ساتھ ساتھ چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کامن ویلتھ گیمز میں خراب کارکردگی، کرکٹر جویریہ خان ناقدین پر برہم
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجا کا کہنا ہےکہ ملک میں خواتین کی لیگ کروانے کااعلان باعث مسرت ہے۔ اس سے خواتین کھلاڑی کرکٹ کی جانب راغب ہونگیں۔
This March we level the playing field. pic.twitter.com/yctrQN13QH
— WomenLeagueT20 (@TheWLT20) October 6, 2022
ان کا کہنا تھا کہ وومن لیگ سے خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ہماری خواتین کرکٹرز ہائی پریشر ایونٹس میں جتنا زیادہ حصہ لیں گی، اتنا ہی سیکھیں گی۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کرکٹ اکانومی کو مضبوط کرنے کیلئے نہ صرف پرکشش برانڈز بنا رہے ہیں بلکہ اس ٹورنامنٹ سے خواتین کرکٹرز کو کیریئر کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
چیئرمین رمیزراجا نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے جبکہ پی سی بی خواتین کرکٹرز کو اختیار بنانے کا ایک مضبوط حامی ہے۔ ہم ملک کی معاشی اور سماجی خوشحالی میں اضافہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پی سی بی نے اپنی 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جبکہ خواتین کرکٹ کی فالح و بہبود کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ۔