سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کرائسٹ چرچ: ہیگلے اوول میں پاکستان نے ہفتہ کے روز نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 148 رنز کے تعاقب میں 53 گیندوں پر 149.05 کے اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو لگاتار دو کامیابی دلوائی۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ:کیا نورا فتحی کا لائٹ دی اسکائی شکیرا کے واکا واکا کو پیچھے چھوڑ دیگا؟

وومن ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کردیا

جمعہ کے روز ٹیم پاکستان نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 35 گیندوں پر 36 رنز اسکور کیے۔ کپتان کین ولیمسن نے 30 گیندوں کا سامنا کیا اور 31 رنز اسکور بنائے جبکہ چیپ مین نے تیز ترین بلے باز کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے لیے گزشتہ 18 مہینوں کے دوران تمام فارمیٹس میں دو موقع ہے کہ انہوں نے 50 رنز سے کم رنز بنائے ہوں ، یہ مدت 29 اننگز پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب گیندباز حارث رؤف رہے انہوں نے 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہنواز دھانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا ، اوپنر محمد رضوان نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

تینوں ٹیمیں اس ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہفتے بھر کے لیے ٹورنامنٹ کی صورت میں پریکٹس کررہی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ

نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، بلیئر ٹکنر۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہنواز دہانی۔

متعلقہ تحاریر