آفتاب اقبال کو بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی،ٹرولنگ کا سامنا
سینئر اینکرپرسن آفتاب اقبال کواپنےیوٹیوب چینل کے انفوٹینمنٹ شو خبر ہار میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی۔
بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آفتاب اقبال کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کے ”راجہ“مڈل آرڈر کی ناکامی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے
پاک انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
سینئر اینکر نے 8 اکتوبر ہفتے کے روز ٹیوب چینل پر نشر ہونےو الے اپنے پروگرام میں بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہاکہ بابراعظم اب اسٹار نہیں رہا ، کم از کم میرے لیے اب وہ اسٹار نہیں ہے،اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے یا وہ اسکور نہیں کررہا،اس کے انا کے مسائل ہیں ، وہ کھلاڑیوں کے ساتھ کیڑھ رکھنے لگ گیا ہے۔
Aftab Iqbal disgraced Babar Azam live while having zero knowledge about his character.Babar is so humble and he never been Arrogant.Just Shame 😪😪Truly our nation don’t Deserve a world class player @babarazam258 @Crickettalkss #BabarAzam #BabarAzam𓃵 #Aftabiqbal #PAKvNZ pic.twitter.com/atUWcd4Pl0
— Shany (@itsShany7) October 10, 2022
انہوں نے بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم بھول رہے ہو کہ تم نے کہاں سے شروع کیا اور اللہ تعالی نے تمہیں کیامقام عطا کیا، تمہیں تو چاہیے تھا کہ زمین میں دھنس جاتے اور تم انا کے معاملات لے کر چل رہے ہو،انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم اور افسوس کی بات ہے، یہ جو عزت ہوتی ہے وہ من جانب اللہ ہوتی ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پرسینئر اینکر کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے ان سے بابراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ۔
Shut Up aftab Iqbal
— Syed tasaddaq Hussain (@syed_tasaddaq) October 10, 2022
Aftab Iqbal should apologize publicly for his disgusting remarks about greatest batsman of Pakistan Cricket.
— Syed Najam Ul Hassan ✪ (@TheSyedSherry) October 10, 2022
Aftab Iqbal should apologize for his senseless Remarks for our pride and world class player..
But before that he should have to check BABAR AZAM record’s 😂 pic.twitter.com/rpiQDn6eUN— Khawar Ali (@KhawarA56107079) October 9, 2022
ایک صارف نے بابر اعظم کے مختلف کور ڈرائیو شاٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بابر اعظم کے یہ شاٹس آفتاب اقبال کی پوری زندگی سے بہتر ہیں۔
These Shots of Babar Azam are far better than Aftab Iqbal whole Life. pic.twitter.com/SzkFodH8jx
— SAIMI🌻 (@Pakistanii_kuri) October 9, 2022
ایک اور صارف نے لکھاکہ بابر اعظم کی صرف ایک کوور ڈرائیو آفتاب اقبال کی پوری زندگی سے بہتر ہے۔
Aftab Iqbal should apologize for his senseless Remarks for our pride and world class player..
But before that he should have to check BABAR AZAM record’s 😂 pic.twitter.com/rpiQDn6eUN— Khawar Ali (@KhawarA56107079) October 9, 2022
سینئر تبصرہ نگار طارق سعید سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے لیجنڈآسٹریلوی بلے باز این چیپل کا بابراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے دیا گیا ان کا حالیہ بیان شیئرکیا۔ایک صارف نے طنزیہ تبصرے میں لکھاکہ آفتاب اقبال کہیں گے کہ این چینل کو کرکٹ کا کیا پتہ۔
ہیرے کی پرکھ جوہری ہی جانے!
ایان چیپل کا بابر اعظم کو خراج تحسین 👌👇 https://t.co/BCE00owbi7— Tariq Saeed (@TariqSaeed13) October 10, 2022
Ian Chappell ko kya pata cricket ka: Aftab IqbaL https://t.co/2og7PUMm6f
— Syed Asim Gardezi (@GardeziAsim) October 10, 2022
ایک صارف نے سینئر اینکر کو درباری جوکر قرار دیدیا۔ایک صارف نے لکھاکہ بابر اعظم آفتاب اقبال کے شوز سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ایک صارف نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بابر اعظم سے متعلق خیالات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی کا بابر اعظم کے حوالے سے تبصرہ اور دوسری طرف آفتاب اقبال ہے جس کا پورا کیریئر ہی امان اللہ اور دوسرے فنکاروں کی وجہ سے بنا ہے۔
kohli’s comment about babar and thn there are people like Aftab iqbal jinka apna career Amanullah or dosray artists ki wajah sy bna. The problm wth people like him and aqb jvd is that they never achieved that level of success and fame like babar hnce feeling insecure and jealous. pic.twitter.com/rRPTUt3qhR
— Ali janjua (@Ehmed_janjua) October 9, 2022
ایک صارف نے لکھاکہ کسی آفتاب نامی انکل کے بیان پر ٹوئٹر غصے میں نظر آرہا ہے، یہ آفتاب اقبال کون ہے؟
Twitter looks furious over some uncle Aftab Iqbal remarks over Babar Azam,btw who’s this Aftab Iqbal?😭😭😭
— Junaid Khawar (@jjkhawar) October 10, 2022
Who is Aftab Iqbal by the way?? He is the guy who thinks he is superior than whole world.
— Azeem Mohammed (@ahmedch3366) October 10, 2022
ایک اور صارف نے لکھاکہ ویسے آفتاب اقبال کون ہے؟ یہ وہ انسان ہےجو خود کو پوری دنیا سے سے برتر سمجھتا ہے۔