محمد رضوان کی کرائسٹ چرچ کی مسجد میں درس کی وڈیوز وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے دورہ  نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نمازیوں کو درس دیا ہے جس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 وڈیوز میں نمازیوں کو محمد رضوان اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کے ساتھ سیلفیاں بنواتے بھی دیکھاجاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا

آفتاب اقبال کو بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی،ٹرولنگ کا سامنا

محمد رضوان نے دعوت تبلیغ کی اہمیت پر درس دیتے ہوئے نمازیوں کو اللہ کے راستے میں اپنی جان، مال اور وقت لگانے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا جس کام میں یہ تین چیزیں لگ جائیں، انسان کو اس کی اہمیت کا اندازی ہوجاتا ہے۔اس موقع پر رضوان نے شرکاکو  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،انبیا ئے کرام اور  صحابہ کرام کی زندگیوں کی مثالیں بھی پیش کیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا کائنات میں آنے کا مقصد اللہ جل جلالہ کی ذات کو پہنچاننا ہے، جس نے اللہ کو نہیں پہچانا اس  نے کچھ نہیں پایا اور اگر ہم نے اللہ کو پہچان لیا تو ہم نے سب کچھ پالیا۔

محمد رضوان نے لفظ تبلیغ کے معنی بتاتے ہوئے کہا کہ لفظ تبلیغ میں پہلے لفظ”ت“ کا مطلب تکلیف ہے، آپ تبلیغ کی ابتدا کریں گے تو تکالیف آئیں گی، اس کے دوسرا حرف”ب “ہے جس کا مطلب ہے کہ تکالیف آئیں تو انہیں برداشت کرنا ہے۔

لفظ تبلیغ  میں” ل “کا مطلب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکلیف برداشت کرتے ہوئے اپنے کام میں لگے رہواور جب یہ تینوں چیزیں ہوگی، تکالیف آئیں انہیں برداشت کیا اور لگے رہے تو”ی “کا مطلب ہے کہ اللہ کی ذات پر یقین بڑھے  گا اور اللہ کی ذات پر یقین بڑھے گا تو  ”غ“ کا مطلب ہے کہ  غیبی مدد آئے گی۔

متعلقہ تحاریر