سہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہینوں نے بلیک کیپس کو جیت کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے منگل کے روز کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں فن ایلن کی شاندار بلے بازی کے بدولت پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔

ہیگلے اوول میں بلیک کیپس نے آسانی سے 130 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت کو مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیے

محمد رضوان کی کرائسٹ چرچ کی مسجد میں درس کی وڈیوز وائرل

آفتاب اقبال کو بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی،ٹرولنگ کا سامنا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ زیادہ خوشکن ثابت نہیں ہوا ، اور پاکستان اسکورنگ بورڈ پر کوئی بڑا ٹوٹل جمع کرنے میں ناکام رہا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ٹیم سے صرف ایک تبدیلی کی تھی ، جس نے ہفتے کے روز ہیگلے اوول کے اسی مقام پر نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی ، نوعمر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی تھیں ، گیند باز ایڈم ملنے اور ٹرینٹ بولٹ کی جگہ مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر کو شامل کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر مائیکل بریسویل نے محمد رضوان کو 16 اور کپتان بابر اعظم کو 21 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، انہوں نے 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹم ساؤتھی نے اننگز کے اختتام پر دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ آصف علی نے 25 رنز اسکور بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فن ایلن نے شاندار 62 رنز بنائے۔ شاداب خان نے میچ کی واحد وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر