پاکستان نے کیویز کو 5وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی

ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ محمد نواز اور افتخار احمد نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

پاکستان نے فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی ۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 164  رنز کا ہدف دیا ۔

ٹیم پاکستان نے مقررہ 164 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ فلپس نے 29 رنز بنائے۔

نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں اوپنر فن ایلن کو آؤٹ کرکے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیم نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیمز نیشام، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، بلیئر ٹکنر اور ایش سوڈھی۔

ٹیم پاکستان:بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

امپائر: الیکس وہارف (انگلینڈ)، شان ہیگ (نیوزی لینڈ)

ٹی وی امپائر: وین نائٹس (نیوزی لینڈ)

متعلقہ تحاریر