بابر اعظم کی سالگرہ میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک کپتانوں کی  خصوصی شرکت

ٹوئٹر صارفین نے کپتان بابر اعظم کو یادگار دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے۔آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم کی سالگرہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ٹوئٹر صارفین نے کپتان کو یادگار دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام کے ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر کا آفتاب اقبال کو پہچاننے سے انکار، اینکر بیک فٹ پر چلے گئے

پاکستان نے کیویز کو 5وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان کرکٹ بورڈ کےٹوئٹر ہینڈل  پر جاری کردہ وڈیو میں ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کو ایک ساتھ بابر اعظم کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔

وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے  کپتان کی سالگرہ کےمہمانان خصوصی، ہم نے بابر اعظم کی سالگرہ منانے کیلیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو مدعو کیا۔

وڈیو میں بھارتی کپتان روہت شرما،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ،کیوی کپتان کین ولیمسن،انگلش کپتان جوز بٹلر،افغانستان کے محمد نبی اور دیگر کو پاکستانی کپتان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے اور خوشی مناتے  جبکہ بابر اعظم کو شرماتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دریں اثںاٹوئٹر صارفین نے اپنے کپتان کو یادگار دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام کے ہیش ٹیگ کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

متعلقہ تحاریر