ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا میچ پہلا اَپ سیٹ ، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑے اپ سیٹ کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ٹیم نمیبیا نے شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے سابق چیمپئن سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دوچار کردیا ہے۔

گیلونگ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےمفت عمرہ کی سہولت کا اعلان

بابر اعظم کی سالگرہ میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک کپتانوں کی  خصوصی شرکت

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے ابتدا میں سری لنکن باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے نمیبیا کے تین کھلاڑیوں کو 35 کے اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی ، تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے میدان کے چاروں جانب اسٹورکس لگا کر ٹیم کو بہترین اسٹینڈ دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں  کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں نمیبیا کے بلے باز جان فرائی لنک نے 44 اور جان نتھین اسمٹ نے 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، چمیکا کرونارتنے اور ہسرنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پیتھم نیسنکا اور کوشل مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی پہلی وکٹ گر گئی ، دوسری اور تیسری وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

40 کے اسکور پر ڈی سلوا بھی وکٹ کا  ساتھ  چھوڑ گئے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ 74 کے اسکور پر گری ، اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور ساری ٹیم 19 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ بلے باز دسن شناکا نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، بین شیکونگو ، جان فرائیلنک ، برنارڈ شولٹز، نے 2، 2 جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ تحاریر