اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ ، اسٹریٹ چائلڈ یونائیٹڈ نامی ایک غیرسرکاری تنظیم کے بینر نیچے فیفا ورلڈ کپ 2010 سے پہلے ، پہلی مرتبہ کرایا گیا تھا۔

دوحہ: قطر کے شہر دوحہ میں ہفتہ کے روز ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصر کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان چاندی کے تمغے کا حقدار قرار پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےمفت عمرہ کی سہولت کا اعلان

بابر اعظم کا آفتاب اقبال کو پہچاننے سے انکار، اینکر بیک فٹ پر چلے گئے

گذشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں برازیل کو 3-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

2014 کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جو میگا ایونٹ میں پاکستان کی اعلیٰ ترین پوزیشن تھی۔

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی مختصر تاریخ

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ ، اسٹریٹ چائلڈ یونائیٹڈ نامی ایک غیرسرکاری تنظیم کے بینر نیچے فیفا ورلڈ کپ 2010 سے پہلے ، پہلی مرتبہ کرایا گیا تھا۔

ایونٹ کے آخری تین ایڈیشن جنوبی افریقہ (2010)، برازیل (2014) اور روس (2018) میں ہوئے تھے۔

اس سال یہ ایونٹ قطر میں 7 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 26 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر