ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ایک اور اپ سیٹ، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹا دی

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے گروپ بی کے پہلے مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا ہے ، گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سابق چیمپئن سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

ہوبارٹ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا میچ پہلا اَپ سیٹ ، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیا

اسکاٹ لینڈ کے اسٹار بلے باز جارج منسے نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کے لیے ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کیا۔

بلےبازوں کے بعد گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم کو 18.3 اوورز میں 118 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھی اور محض 20 کے اسکور پر اوپنر کائل میئرز آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری ، تاہم بعد میں آنے والے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے اور پویلین لوٹتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے کامیاب بلے باز جیسن ہولڈر رہے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا اور 38 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ تین وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ بریڈ وہیل اور مائیکل لیسک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ڈیوی اور صفیان شریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔

پہلی اننگز میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنر جارج منسے نے 53 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 66 رنز بنائے جب اسکاٹ لینڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

کیلم میکلوڈ اور مائیکل جونز نے بھی بالترتیب 23 اور 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اوڈین اسمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے T20 ورلڈ کپ 2022 کے راؤنڈ 1 کے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر