ٹی 20 ورلڈکپ: کرونا میں مبتلا کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کی اجازت

کرونا میں مبتلا کھلاڑی طبیعت میں بہتری محسوس کرنے پر ماسک اور دیگر کھلاڑیوں سے لازمی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی پر عملدرآمد کرکے میچ میں حصہ لے سکے گا۔

  آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کے دوران بھی میدان میں اترنے کا انتظام ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور آسٹریلوی حکومت نے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ میں کوئی لازمی ٹیسٹ بھی درکار نہیں ہوگا۔ کرونا وبا شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹورنامنٹ  کرونا پروٹوکول کے بغیر کھیلا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ اسی ملک میں ہو رہا ہے جہاں ٹینس سپر اسٹار نوواک جوکووچ کو سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن میں کھیلنے سے انکار کر دیا گیا تھا کیونکہ انہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

ایک ذریعے نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ  ”اگر کسی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے لیکن وہ خود کو کھیلنے کیلیے بہتر محسوس کرتا ہے تو وہ میچ کھیل سکتا ہے۔یہ ڈاکٹرز کے مشورے سے کیا جائے گا۔ تاہم متاثرہ کھلاڑی کو بائیو سیکیورٹی ایڈوائزری گروپ کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے لازمی ماسک پہننے اور دیگر کھلاڑیوں سے فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا“ ۔

اس سے قبل کرونا سے متاثرہ کرکٹ میچ میں حصہ لینے کی نظیر بھی آسٹریلیا میں موجود ہے۔ دوران آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر تاہیلا میک گرا نے کرونا میں مبتلا ہونے کےباوجود  برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کےفائنل  میں حصہ لیاتھا۔

وبائی امراض کے دوران پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے آسٹریلیا سخت ترین ممالک میں سے ایک رہا ہے تاہم آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ ہفتے کی کرونا کی لازمی تنہائی کی پابندیاں اٹھائی ہیں ۔ آسٹریلوی حکومت کے اس فیصلے نے کرونا وباکے حوالے سے آئی سی سی کو زیادہ لچکدار ہونے کی اجازت دی ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ 2020 میں ہونا تھا لیکن ایونٹ کو 2022 میں منتقل کر دیا گیا تھا حالانکہ آسٹریلیا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اس وقت دنیا میں سب سے کم تھی ۔

متعلقہ تحاریر