کرکٹ کے میدان اور میدان سے باہر پاکستانی اور انڈین پلیئر کی خوشگوار ملاقاتیں

سابق لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے پاکستان ٹیم سے ملاقات کی اور بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ نیٹ پریکٹس کے دوران شاہین آفریدی اور انڈین باؤلر نے ایک دوسرے کے ساتھ باؤلنگ ٹپس شیئر کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہڈن نے بریسبین میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں ڈنر دیا ، دعوت میں بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر بھی مدعو تھے ، سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنے دستخط والی کیپ بھی پیش کی۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی اور انڈین باؤلر محمد شامی نے نیٹ پریکٹس کے دوران ملاقات کی اور گلے ملے۔

بریسبین سابق آسٹریلیا پلیئر میتھیو ہڈن کا ہوم ٹاؤن بھی ہے۔ میتھیو ہڈن اور ان کی اہلیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی میزبانی کی۔ گھر کے کھلے گرین احاطے میں کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ تمام پلیئرز نے میتھیو ہڈن اور ان کی اہلیہ کی طرف سے دی جانے والی دعوت کو خوب انجوائے کیا۔

کھانا انجوائے کرنے کے بعد بھارتی لٹل ماسٹر سنیل گواسکر پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے بابر اعظم سے بھی طویل ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ایک اور اپ سیٹ، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹا دی

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی

سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنے دستخط والی کیپ بھی تحفے میں پیش کی۔ جس پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بعدازاں لٹل ماسٹر سنیل گواسکر نے ٹوئٹ بھی کیا اور کہا ہے کہ "ہوسکتا ہے کسی کو یہ بات پسند نہ آئے مگر بابر اعظم ایشیا کے سب سے بہترین بیٹر ہیں۔”

سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو صورتحال کے مطابق اپنی شارٹس کی سلیکشن کرنی چاہیے ، اور اگر آپ ایسا کریں  گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سنیل گواسکر نے کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد یوسف کی بھی تعریف کی۔

اسی طرح دوسری جانب نیٹ پریکٹس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انڈین باؤلر محمد شامی نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر خوش آمدید کہا۔

نیٹ پریکٹس کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور محمد شامی نے ایک دوسرے باؤلنگ ٹپس بھی دیں۔

متعلقہ تحاریر