قطر کے فٹ بال گراؤنڈز میں اپنی دھاک بٹھانے والے طفیل شینواری کا پرتپاک استقبال
قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھاکر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی فٹ بالر محمد طفیل شینواری کا وطن واپسی شاندا استقبال کیا گیا، آبائی علاقے لنڈیکوتل میں طفیل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سجائی گئی جس میں کمشنر سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں اور طفیل کو ان کے شایان شان خراج تحسین پیش کیا گیا

قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستان فٹ بال ٹیم کے مایاناز کھلاڑی محمد طفیل شینواری کا وطن واپسی پر لنڈی کوٹل کی عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی محمد طفیل شینواری کی وطن واپسی پر لنڈیکوتل کی عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی برسات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب کا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےمفت عمرہ کی سہولت کا اعلان
علاقے میں طفیل شینوری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند، تحصیلدار داؤد آفریدی، چیئرمین تحصیل شاہ خالد شینواری شریک ہوئے ۔
تقریب میں خیبراسپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری سمیت دیگر عہدیدار، عالمی فٹبالر عتیق شینواری، اعلیٰ پولیس افسران سمیت علاقہ معززین نے بھی شرکت کی ۔
سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی ہدایت پر فوکل پرسن حاجی عظمت علی شینواری مولانا شعیب قادری محمد قاسم قادری نے قطر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے طفیل شینواری کو خراج تحسین پیش کیا ۔
محمد طفیل شینواری اپنے آبائی علاقے تحصیل لنڈی کوتل چروازئے پہنچیں تو علاقہ معززین اورعوام کی بڑی تعداد نے انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا اور ان کا شایان شان استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسٹریٹ فٹ بالر محمد طفیل شینواری نے پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں شامل کروانے اور مکمل حمایت کرنے پر سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری اور مسلم ہینڈز کا شکریہ اداکیا ۔
طفیل نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔ انہیں لوگوں کی لگن کے باعث پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو پایا ۔
شینواری نے کہا کہ لنڈیکوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کھیل کے میدان میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا عزم بھی دہرایا ۔

واضح رہے کہ قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کے نمائندگی کرنے والے طفیل شینوری نے ورلڈ کپ میچز میں 3 ہیٹرک کی جس پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔









