ٹی20 ورلڈ کپ: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع، سابق کرکٹرز بھی بول پڑے
نوبال کا ری ویو کیوں نہیں لیاگیا؟بریڈ ہاگ:کریز سے باہر پاؤں ہونے پر کبھی نو بال نہیں ہوتی، یہ سراسر جرم ہے، جان برک: شعیب اختر کا امپائرز کو فیصلے پر سوچنے کا مشورہ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سنسنی خیز مقابلےمیں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو4 وکٹوں سے شکست کے بعد میچ میں امپائرنگ کا پست معیار سوشل معیار سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹ بریڈ ہاگ اور سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اسمیت کئی کھلاڑیوں اور لاتعداد سوشل میڈیا صارفین نے آخری اوور میں محمد نواز کی چوتھی گینڈ ویسٹ ہائیٹ کی بنیاد پر نو بال قرار دینے پر فیلڈ امپائرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: انڈین سورماؤں نے پاکستانی شاہینوں کے پر کُتر دیئے
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے ٹینس کورٹ میں قدم رکھ دیا
Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور موجودہ تبصرہ نگار بریڈ ہاگ نے اپنے ٹوئٹ میں کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نو بال کا جائزہ کیوں نہیں لیا گیا، پھر یہ ڈیڈ بال کیسے نہیں ہو سکتی جب کوہلی فری ہٹ پر بولڈ ہو گئے۔
A foot outside the crease, never a no ball. absolute disgrace. A big crime.#T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/g8miMwDzR9
— John Burke (@SirJohnBurke) October 23, 2022
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر، کوچ اور تبصرہ نگارجان برک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کریز سے باہر پاؤں ہونے پر کبھی نو بال نہیں ہوتی، یہ سراسر جرم ہے۔
Umpire bhaiyo, food for thought aaj raat k liye 😉 pic.twitter.com/vafnDG0EVd
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 23, 2022
پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخترنے اپنے ٹوئٹ میں وایرت کوہلی کی جانب سے نواز کی نو بال قرار دی گئی گیند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ امپائر بھائیو! آج رات سوچنے کیلیے ہے۔
Imagine winning a game after the ball hits the stumps and runs away towards the boundary…
— George Dobell (@GeorgeDobell1) October 23, 2022
دی کرکٹر میگزین کے سینئر نامہ نگار جارج ڈوبیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گیند اسٹمپ سے ٹکرانے اور باؤنڈری کی طرف جانے کے بعد گیم جیتنے کا تصور کریں۔بعدازاں ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد کوہلی کے 3 رنز لینے کو درست اقدام قرار دیا۔









