علی ظفر کو زمبابوے سے شکست کے بعد پھر شعیب ملک کی یاد آگئی
یہ مت کہنا کہ میں نے نہیں بتایا تھا، میں نے پہلے ہی بتادیا تھاکہ ٹیم کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اور تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست کے بعد ٹیم سلیکشن پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھادیا۔
کہتے ہیں یہ مت کہنا کہ میں نے نہیں بتایا تھا، میں نے تو پہلے ہی بتایاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
وزیراعظم کا زمبابوے کے صدر کو طنز پر قومی جذبے سے بھرپور جواب
علی ظفر نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ آپ لوگ کہتے رہے کہ دوست کی پی آر نہ کریں، یہ صرف شعیب ملک کیلیے نہیں تھا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ کیا آپ کو اب بھی نہیں لگ رہا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اورتجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے۔
Don’t say I didn’t tell ya that I told ya 🙂
Aap log kehte rahe dost ki PR na kereign. It’s not just about @realshoaibmalik. Do you still not think we need him or an experienced batsman in the middle order ? #PAKvsZIM #CricketWorldCup #T20WC2022 https://t.co/fqNxLrooPM
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 27, 2022
یاد رہے کہ علی ظفر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ میری رائے میں ٹیم کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اور تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے۔
Told ya. #PakVsInd https://t.co/TzkByyyhKU
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 23, 2022
بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی علی ظفر نے شائقین کرکٹ کو اپنے رائے یاد دلائی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کو رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے میچ میں کوہلی الیون نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا تھا۔









