بھارت کے بعد زمبابوے سے شکست پر قومی کرکٹ ٹیم بنی ٹرولنگ کا نشانہ
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد زمبابوے کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے قومی کرکٹ ٹیم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شعیب اختر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر زمبابوے ہے تو خود وہ ہو جائے گا سب کچھ؟ نہیں، خود نہیں ہوتا، کرنا پرتا ہے

پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد زمبابوے کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرول کیا گیا۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد زمبابوے کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے قومی کرکٹ ٹیم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا زمبابوے کے صدر کو طنز پر قومی جذبے سے بھرپور جواب
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر زمبابوے ہے تو خود وہ ہو جائے گا سب کچھ؟ نہیں، خود نہیں ہوتا، کرنا پرتا ہے۔
Agar Zimbabwe hai toh khud he ho jaaye ga sab kuch?
Nahi, khud nahi hota, kerna parta hai.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 27, 2022
شعیب اختر نے کہا کہ سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعے پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اور منتخب کرو، اوسط کھلاڑی۔ بہت شرمناک۔ اوسط درجے کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا انتخاب کرتے رہیں۔
زمبابوے کے صدرنے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست دینے پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجیں۔
Highest probability of these things happening: Ind beats SA, Bang beats Zim.
Basically Pak needs fellow Asian teams to help them out 😝😝
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) October 27, 2022
ایک ٹوئٹر صارف ریحان الحق نے کہا کہ کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے گا جب وہ جانتے ہیں کہ اس سے ہمیں کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی؟۔
احمد افتخار نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کی جیت کے لیے ماہ رمضان کا ہونا ضروری ہے جوکہ فی الحال بہت دور ہے۔ اب تو کوئی چانس نہیں ہے جیت کا ۔
Ar hamara trophy jeetnay k liye Maha e Ramzan ka hona bhi zaruri ha jo k abhi ni ha🥴😌😒 so no chance in any case😕☹️
— Ahmed Iftikhar (@IfBornOnDec25) October 27, 2022









