انیتا کریم نے کامیاب مکس مارشل آرٹسٹ بننے کا گر بتادیا
صرف ایسا نہیں ہے کہ آپ کتنی زور سے مُکا مار سکتے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ آپ کتنی زور سے مُکا برداشت کرسکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس طرح ہی جیت ممکن ہے، انیتا کریم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون مکس مارشل آرٹسٹ انیتا کریم نے بہترین فائٹر بننے کاگُر بتادیا۔
انیتا کریم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی مکس مارشل آرٹسٹ پریا شرما کو ان کے پیٹ پر مکوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی بنکاک میں بڑی کامیابی
علی ظفر کو زمبابوے سے شکست کے بعد پھر شعیب ملک کی یاد آگئی
وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ انتیا کریم ناصرف انتہائی ہمت اور بہادری سے نہ صرف اپنے پیٹ پر مکے سہہ رہی ہیں بلکہ مسکرا بھی رہی ہیں۔
انیتاکریم نے وڈیو کے کیپش میں لکھا کہ صرف ایسا نہیں ہے کہ آپ کتنی زور سے مُکا مار سکتے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ آپ کتنی زور سے مُکا برداشت کرسکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس طرح ہی جیت ممکن ہے۔
It’s not about how hard you can hit, it’s about how hard you can get hit and keep moving. That’s how winning is done.🇵🇰🇮🇳#fairtextrainingcenter #teamfightfortress pic.twitter.com/SjsN3XGv0T
— Anita Karim (@karimanitamma) October 27, 2022
یاد رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی انتیا کریم پاکستان کی پہلی مکس مارشل آرٹسٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ وڈیو میں نظر آنے والی پریاشرما بھی بھارت کی پہلی مکس مارشل آرٹس ہیں اور دونوں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع فیئر ٹیکس فائٹنگ کلب کی نمائندگی کررہی ہیں اوروہاں ہی زیرتربیت ہیں۔









