ٹی 20 ورلڈ: بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی

ٹیم بنگلادیش نے ٹیم زمبابوے کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ زمبابوے کے بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز اسکور بنا پائے۔

بریسبین: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بریسبین میں کھیلے گئے آج کے پہلے میچ میں ٹیم بنگلادیش نے ایک زبردست مقابلے کے بعد ٹیم زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ کا فصلہ آخری بال پر ہوا جب زمبابوے کو ایک گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے۔

بنگلہ دیش نے 151 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے زمبابوے کو 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 147 رنز تک محدود کر دیا۔ شون ویلیمز نے 42 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فائنل لائن سے آگے لے جانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیے

انیتا کریم نے کامیاب مکس مارشل آرٹسٹ بننے کا گر بتادیا

بھارت کے بعد زمبابوے سے شکست پر قومی کرکٹ ٹیم بنی ٹرولنگ کا نشانہ

ایک موقع پر بنگلادیشی ٹیم جیت کا جشن منا کر میدان سے باہر چلے گئی تھی۔ مصدق حسین کی گیند پر بلیسنگ مزاربانی کے اسٹمپنگ کے لیے ری پلے چیک کرنے پر وکٹ کیپر نورالحسن کو اسٹمپ کے پاس سے گزرنے سے پہلے گیند کو جمع کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے تھرڈ امپائر کرس گیفانی فون کرنے پر مجبور ہو گئے ، اور بنگلادیش کو زمبابوے کو ایک اور بال کروا پڑگیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، مصدق حسین اور مستفیض الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹیم بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے نجم الحسین کی بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی ففٹی کے بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور بنائے۔ جواب میں جواب میں زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹوں پر 147 رنز بنا پائی۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین نے 55 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دریں اثناء زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کا سکواڈ: سومیا سرکار، نجم الحسین شانتو، لٹن داس، شکیب الحسن، عفیف حسین، یاسر علی، نورالحسن (وکٹ کیپر)، مصدق حسین، تسکین احمد، حسن محمود، مصطفیٰ رحمان

زمبابوے اسکواڈ: ویسلی مادھویرے، کریگ ارون (کپتان)، ملٹن شمبا، شون ویلیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا (وکٹ کیپر)، ریان برل، ٹینڈائی چتارا، بریڈلی ایونز، رچرڈ، مزاربانی

متعلقہ تحاریر