انور مقصود نے رمیز راجہ کو پاور پلے میں کسے کھلانے کا مشورہ دیدیا؟
بابر اعظم اور رضوان کے بجائے کسی بریگیڈیئر اور کرنل سے کہو کہ پہلے 6 اوور وہ کھیل لیں کیونکہ پاور پلے کو فوج سے بہتر اور کوئی نہیں کھیل سکتا، ممتاز مزاح نگار کی وڈیو وائرل

ملک کے ممتاز مزاح نگار، ادیب اور شاعر انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اوپنرز کی بری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کو پاور پلے کے حوالے سے مفید اور کارآمد مشورہ دیدیا۔
انور مقصود کی کسی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کی ایک وڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیا پاکستان اب بھی آگے جاسکتا ہے؟
وسیم اکرم کا کوکین کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف
انور مقصود نے وڈیو میں تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کے بعد کوئی اچھا سربراہ نہیں ملا، کوئی ایک آدھ اچھا آیا بھی تو اسے ہٹادیا گیا۔پاکستان آج 75 برس کا ہوگیا ہے اور 75 برس بہت ہوتے ہیں، مگر نہ پاکستان بجلی پیدا کررہا ہے، نہ گندم پیدا کررہا ہے نہ ٹماٹر پیدا کررہا ہے، صرف بچے پیدا کررہا ہے اور اگر 75 برس کی عمر میں بچے پیدا کررہا ہے تو اس کا مطلب ہے طاقتور ملک ہے۔
میں نے بابر اعظم سے کہا کہ کرکٹ کے پہلے چھ اوورز کسی بریگیڈیئر یا کرنل سے کِھلوا لو کیونکہ “پاور پلے” کو فوج سے بہتر کوئی نہیں جانتا 😄😄☺️
لیجنڈ انور مقصود pic.twitter.com/0ylV3dfXBH— Ayesha Ali Bhutta (@AyeshaBhutta01) October 31, 2022
انور مقصود کی اس بات سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے اور ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا ۔
انور مقصود نے مزید کہا کہ کرکٹ کا وہ میدان رہ گیا ہے جہاں ہم جیت سکتے ہیں، میں نے رمیز راجہ سے کہا کہ ٹی 20 میں پاور پلے کی بہت اہمیت ہوتی ہے، تم بابر اعظم اور رضوان کے بجائے کسی بریگیڈیئر اور کرنل سے کہو کہ پہلے 6 اوور وہ کھیل لیں، کیونکہ پاور پلے کو فوج سے بہتر اور کوئی نہیں کھیل سکتا اور یہ لوگ کسی کو بھی بڑی آسانی سے آؤٹ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمیز نے میری بات نہیں سنی اور کہا کہ اس قسم کی گفتگو میرے اور آپ کے درمیان نہیں ہوگی۔









