ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات
امپائرز نے بارش کےبعدبنگلہ دیشی کپتان کو گیلی آؤٹ فیلڈ پر کھیلنے پر مجبور کیا،کوہلی کی فرمائشیں پوری کرنے والے امپائرز بنگلہ دیش کی بیٹنگ میں وائیڈز دینا بھول گئے، کوہلی کی فیک فیلڈنگ نظر انداز کرکے بھارت کو 5 رنز کی پنالٹی سے بھی بچالیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات اٹھ گئے۔
بھارت نےگزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کےبعدڈک ورتھ لوئس میتھ کے تحت 5 رنز سے شکست دیدی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی20 ورلڈ کپ: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع، سابق کرکٹرز بھی بول پڑے
بھارتی میاں اور پاکستانی بیوی نے پاک بھارت میچ میں شائقین کے دل جیت لیے
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بنگلہ دیش میچ ہار گیا تاہم بھارت کی جیت میں آن فیلڈ امپائرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
دوسری اننگز میں بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن گراؤنڈ میں اترنے سے انکا ر کرتے رہے تاہم امپائرز اور بھارتی کپتان انہیں کھیلنے پر مجبور کرتے نظر آئے۔
IPL ticket confirm for this umpire🎫✈️#T20WorldCup #confirmed #ViratKohli𓃵 #Cheating #Umpires pic.twitter.com/Hlrsg15YpT
— Jelabhai21 (@Sharjee21) November 2, 2022
بھارت کی بیٹنگ کے دوران آن فیلڈ امپائر نے بنگلہ دیشی بالر کی شارٹ پچ گیند کو ویرات کوہلی کی فرمائش پر وائیڈ قرار دیدیا تاہم میچ کے سنسنی خیز لمحے میں جب بنگلہ دیش کو 7 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو امپائر نے 19 ویں اوور میں ہردک پانڈیا کی واضح طور پر باہر جاتی ہوئی گیند کو وائیڈ دینے سے گریز کیا اور بنگلہ دیشی بلےباز کا مطالبہ بھی نظرانداز کردیا۔
Again india won by 2 umpires 😆.
Well played Bangladesh 🇧🇩 #shakib #Cheating #Umpires #shame #erasmus pic.twitter.com/fnWF4Dy0Dz
— Kiran Rana (@kiraniqbalrana) November 2, 2022
میچ کا سب سے مضحکہ خیز لمحہ وہ تھا جب ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران 7 اوور کی دوسری گیند پر رن لینے والے بلےبازوں کو دھوکہ دینے کیلیے جعلی فیلڈنگ کی اور امپائرز نے ان کی اس حرکت کو نظر انداز کردیا۔
@bhogleharsha I have noticed that @imVkohli did a fake throw. If Bangladesh noticed and applied they will be provided with 5 plenty of runs. If so they win the match.
Is that the 3rd umpire needs to watch those things. ?
Asking has a true cricket fan😀😀#ICCT20WorldCup2022 pic.twitter.com/8yzA7ATwnI
— Saravana priyan S (@saravanapriyan5) November 2, 2022
اکسر پٹیل کی اس گیند پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا تو وہاں موجود فیلڈر ارشد دیپ سنگھ نے گیند پکڑنے کے بعد وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تاہم درمیان میں کھڑے ویرات کوہلی نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو دھوکہ دینے کیلیے ایسے ظاہر کیا جیسے گیند ان کے ہاتھ میں آئی ہے اور بولر کی جانب خالی ہاتھ سے جعلی تھرو کردی حالانکہ گیند وکٹ کیپر کے ہاتھ میں موجود تھی۔
کوہلی کے اس فاؤل پلے کو آن فیلڈ امپائرز نے تو نظرانداز کیا ہی ہے ساتھ میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے بھی وقت پر یہ معاملہ نہیں اٹھایا تاہم میچ کے بعد بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز نورالحسن نےشکایت کی کہ میچ کے دوران آن فیلڈ امپائرز نے کوہلی کی جعلی فیلڈنگ کو نظرانداز کیا۔
انہوں نےکہا کہ فیک تھرو کی بات کروں گا جس کی وجہ سے ہمیں 5 پینلٹی رنز انعام میں دیے جاسکتے تھے لیکن اس وقت کسی نے غور نہیں کیا، اگر ایسا ہوتا تو ہم بھات کے خلاف میچ جیت جاتے۔
کرکٹ کے قانون 41.5جو کہ غیر منصفانہ کھیل سے متعلق ہے کے مطابق جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ ہٹانا،کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا یا دھوکا دینا منع ہے اور اگر کسی واقعے کو اس قانون کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے، تو امپائر اس مخصوص ڈیلیوری کو ڈیڈ بال قرار دے سکتا ہے جبکہ بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز پینلٹی کے طور پر انعام میں دیے جاسکتے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ پر سوالات کھڑے کردیے ہیں اور ٹوئٹر پر بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے ساتھ چیٹنگ کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈز میں موجود ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم اور آئی سی سی کیخلاف میمز کا طوفان آگیا۔ کسی نے کہا کہ پیسے سے کچھ بھی اور کسی کو بھی خریداجاسکتا ہے۔
Money can buy anything and anyone #Umpires #Cheating pic.twitter.com/go7EjKhXNj
— Samra❤️Immu jani (@Udna_Chahti_hn) November 2, 2022
ایک دل جلے نے ویرات کو ہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بہترین امپائر قرار دیدیا۔
All times Great Umpires of the t20 worldcup #ViratKohli𓃵 #cheating #BCCI pic.twitter.com/qEoUdmrWLr
— Numan Mansha (@numan284) November 2, 2022
Itni Cheating to hum Exam ma nhi karty thy jitni ye umpires Ground ma kar rhy hn 😒🙄#Cheating #INDvsBAN pic.twitter.com/zJO0pe5fup
— Muhammad Tayyab Khan (@TayyabKhan981) November 2, 2022
ایک صارف نے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اور امپائرز کے درمیان گیلی آؤٹ فیلڈ پر ہونے والی بحث کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی چیٹنگ تو ہم امتحان میں نہیں کرتے جتنی امپائرز گراؤنڈ میں کررہے ہیں۔
ICC introduced Special Rule🚨
"if Kohli demands a No-ball or Wide , Umpire must give No-ball or Wide”#ViratKohli𓃵 #cheating pic.twitter.com/Hwy4T6zBUx
— CWA – Cricket with Anas (@CricketwithAnas) November 2, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ آئی سی سی نے نیاقانون متعارف کرایا ہے اگر کوہلی نوبال یا وائڈ بال کا مطالبہ کرے گا تو وہ مان لیا جائے گا۔
Dear @ICC Why do you hold such a big tournament? Give India a direct trophy, just finish the story, no need to make such a big spectacle. When this result is to come out.#umpire #Cheating pic.twitter.com/LLPauGHRAP
— Siraj (@SirajGaming6) November 3, 2022
ایک دل جلے نے آئی سی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا ٹورنامنٹ کروانے کی کیا ضرورت ہے ایسے ہی ٹرافی بھارت کو دیدیا کریں۔
2 Captains, same opponent, same umpire, same tournament, Same Story. #Cheating #T20WorldCup #INDvBAN #T20worldcup22 pic.twitter.com/Uo1spnHDZt
— Muhammad Arif Khan (@M_Arif61) November 2, 2022
ایک اور صارف نے بابر اعظم اور شکیب الحسن کی امپائرز کے ساتھ بحث کی تصویر کرتے ہوئے لکھاکہ 2کپتان،وہی حریف، وہی امپائر،وہی ٹورنامنٹ اور وہی کہانی۔
Well Paid india 😀 #cheating pic.twitter.com/27zI0KEPOC
— Ehtisham Ul Haq💫 (@shami__0) November 2, 2022
کئی صارفین نے شرما الیون کو well paid india اور india win by cheating کا طعنہ بھی دیا۔