ٹی 20 ورلڈکپ: انگلش ٹیم کی لنکن ٹائیگرز کو شکست، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی  حاصل کرلی، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا 7 سات پوائنٹس پر موجود ہیں تاہم نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکا اور آج انگلینڈ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کامیاب ہوگیا، دفاعی چمپئن اور میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

آسٹریلیا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا ورلڈ کپ کی ڈور سے باہر گیا ہے ۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم کی جیت کے بعد میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سحر شنواری انوکھی شرط پر زمبابوے کے شہری سے شادی کیلیے تیار

سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان سپر12 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ انگلینڈ کی فائنل میں رسائی  سے دفاعی چمپئن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے ۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن  ٹائیگرز نے 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز  بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

گروپ 1 میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے 7 سات پوائنٹس ہیں مگر بہتر رن ریٹ پر انگلش ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر