پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ، کریم نے بھارتی کمپنی کا حساب برابر کردیا

ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ڈرامائی انداز میں سیمی فائنل میں رسائی کے بعد آن لائن ٹیکسی اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت مہیا کرنے والی پاکستانی کمپنی کریم نے بھارتی فوڈ ڈیلیوری سروس زوماٹو کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچھلے حساب برابر کردیے۔
اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان اور جنوبی افریقا کی شکست کے بعد بابر الیون سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کاخدشہ پیدا ہونے پر بھارتی کمپنی نے پاکستان کو طنزیہ ٹوئٹس کا نشانہ بنایاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
کریم کے شریک بانی کا ایئرلفٹ کے شریک بانی کو خراج تحسین
رائڈ شیئرنگ ایپ کریم نے کار پولنگ سروس متعارف کرادی
23اکتوبر کو بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر زوماٹو نے اپنےطنزیہ ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پیارے پاکستان!شکست آرڈر کا کریں، ویرات کوہلی آپ کو خدمات مہیا کریں۔
We don’t have cheat days 🙄 https://t.co/zFa6friGAg
— Careem Pakistan (@CareemPAK) October 23, 2022
جواب میں کریم پاکستان نے لکھا تھا کہ ہمارے پاس دھوکا دہی کا وقت نہیں ہے۔
بعدا زاں 30اکتوبر کو بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکان مزید کم ہوئے توبھارتی کمپنی زوماٹو نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان ٹیم کی ہوم ڈیلیوری کے لیے آرڈر دے دیا گیا ہے۔
کریم پاکستان نے بھارتی کمپنی کوفوری طور پر تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچز میں نیدرلینڈ کےہاتھوں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست اور بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی فتح کےنتیجے میں پاکستان کی ڈرامائی انداز میں سیمی فائنل میں رسائی کے بعد کریم کو بھارتی کو جواب دینے کا موقع مل گیا۔
Order declined 👊🏻 https://t.co/05nYy7AFLT
— Careem Pakistan (@CareemPAK) November 6, 2022
کریم پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل نے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے بعد موقع ملتے ہی چوکا لگادیا اور زوماٹو کی جانب سے 30 اکتوبر کو کیے گئے طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں مکے کا اموجی بناتے ہوئے لکھا کہ آرڈر مسترد کردیا گیا ہے۔









