پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار اکتوبر کی بہترین خاتون کرکٹر قرار
آئی سی سی نے ویمن ٹی 20ایشیا کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اداکارہ کو اعزاز سے نوازا ہے، مردوں میں یہ اعزاز ویرات کوہلی لے اڑے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کو اکتوبر کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دے دیا۔
آئی سی سی نے ویمن ٹی 20ایشیا کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اداکارہ کو اعزاز سے نوازا ہے جبکہ مردوں میں یہ اعزاز سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی لے اڑے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا پاکستان رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں 1992 کی تاریخ دہرائے گا؟
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ، کریم نے بھارتی کمپنی کا حساب برابر کردیا
پاکستانی کرکٹر ندا ڈار نے ویمن ٹی 20ایشیا کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میچزمیں مجموعی طور پر 72.50 کی اوسط سے 145رنز اسکور کیے تھے جبکہ 14.87 کی اوسط سے 8وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
Alhumdulliah 🤲 i want to dedicate this award to my family especially my father who always backed me up 😊who’s relentless backing help me to make it possible @icc @therealpcb @icasportsplus #iccpotm #girlsingreen #backourgirls #pakvsireland #asiacup2022 #worldcup2022 #icc pic.twitter.com/gMQ0wCWCUO
— Nida Dar (@CoolNidadar) November 7, 2022
بھارت کی جمیما روڈریگوئز اور دیپتی شرما بھی ویمن کرکٹر آف دی منتھ کی دوشریک تھی تاہم شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ندا ڈار اعزاز کی حق دار قرار پائی ہیں۔
نداڈار نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کاشکرادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میں یہ ایوارڈ اپنے اہلخانہ بالخصوص اپنے والدہ کے نام کرنا چاہوں کی جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور جن کی انتھک پشت پناہی نے مجھے اس قابل بننے میں مدد دی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے سابق بھارتی کپتان ویران کوہلی کو مردوں میں بہترین کرکٹر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی جیت کو یقینی بنایا تھا ۔









