بابر اعظم اور محمد رضوان ڈھائی ہزار رنز بنانے والے پہلے جوڑی دار بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 16ویں مرتبہ سنچری شراکت میں بھی حصہ دار بن گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان بطور پارٹنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی۔

بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بھی بن گئے ہیں جب کہ بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے عالمی ہاکی فیڈریشن کا آرڈر آف میرٹ جیت لیا

بابر اعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سنچری میں شراکت کی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری اسکور کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کیرئیر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

پاکستان سے ہارنے کے بعد کیویز کپتان کا بابر اعظم اور محمد رضوان کے بارے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ، جیت ان کا حق تھی۔

متعلقہ تحاریر