انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئی
ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے، روہت شرما کو ٹیم سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ویرات کوہلی بھی بھارتی شائقین کرکٹ کے لفظی گولہ باری کا شکار ہوئے ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی زخموں پر نمک چھڑک دیا

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتیوں نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پراپنی ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو باآسانی 10 وکٹ سے شکست دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کی ایک پیشگوئی درست ثابت
بھارتی شائقین کرکٹ نے ٹوئٹراسپیس پر اپنی کرکٹ ٹیم کے خلاف دل کی بھڑاس نکالی۔ ایک صارف نے کہا کہ جتنی زور سے ہاردک تالیاں بجارہا تھا اس سے اتنی زورسے بٹلر باؤنڈری مار رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم خاص طور پر ویرات کوہلی کو گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی تھی تب سے انہیں ٹوئٹر پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ ان کی پرفارمنس پر بھارتی شائقین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹیم کے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی بالرز پر بھی الزامات کی زد میں رہے جبکہ دوسری جانب انگلش ٹیم سے عبربناک شکست پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑد نے بھی بھارتیوں کو زخموں پر نمک چھڑک دیا ۔
Easiest run chase in history? 👀#INDvsENG
— Guinness World Records (@GWR) November 10, 2022
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑد نے لکھا کہ کیا یہ تاریخ میں آسان ترین ہدف کا حصول ہے؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں بھارت کے 169 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے صرف 16ویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔









