شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا مذاق بنانے پر سوشل میڈیا کی جیو نیوز پر تنقید
طلاق کسی بھی شادی کا تکلیف دہ اختتام ہوتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہمارے ٹی وی چینلز ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہوں پر بالی ووڈ کے بریک اپ گانے چلا رہے ہیں، شمع جونیجو

پاکستان اور بھارت کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبروں نے جہاں دونوں کے مداحوں کواداس کردیا ہے وہیں پاکستانی میڈیا بالخصوص جیو نیوز نے اس سنجیدہ معاملےکو مذاق بناکر رکھ دیا ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبر کو بالی ووڈ کے مزاحیہ’بریک اپ‘ گیت کے ساتھ نشر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جیو نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی
مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق
معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شمع جونیجو نے اپنے ٹوئٹ میں جیو نیو زکی خبر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” طلاق کسی بھی شادی کا سب سے تکلیف دہ اختتام ہوتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہمارے ٹی وی چینلز ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہوں پر بولی وڈ کے بریک اپ گانے چلا رہے ہیں“۔
Divorce is most painful process of any marriage to break. I just don’t understand our TV channels playing Bollywood breakup songs on separation rumours of #SaniaMirza & #ShoaibMalik
Have some shame guys, show some empathy to the couple. Think about their son.
Stop it please! pic.twitter.com/9XC1QQpBID
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 11, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ” لوگو!کچھ شرم کرو ، جوڑے کے ساتھ کچھ ہمدردی کا اظہار کرو،ان کے بیٹے کے بارے میں سوچو، برائے مہربانی یہ سب بند کرو“۔
شمع جونیجو کے ٹوئٹ صارفین کی اکثریت نے ان کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ جی بالکل، ایسا لگتا ہے کہ جیو کو ان کی طلاق کی بہت خوشی ہے۔
Yes exactly, seems like Geo is very happy for their divorce.
— hamadsatti (@hamadsatti) November 11, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ جیو نے بے غیرتی اور بے شرمی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
@geonews_urdu begherti or beshrmi ki awla misal qaem krty huye
— Attaulah Khan Esakhailvi (@AttaulahE) November 11, 2022
ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ کسی بھی میڈیا کا ٹی آر پی کیلیے اس قسم کا اقدام واقعی شرمناک ہے۔
Seriously shameful from any media to do such kind of act for Trp
— Indian🇮🇳💭 (@IndianMAFK) November 11, 2022
ایک اور صارف نے لکھاکہ اس موضوع پر زیادہ تر ٹی وی چینلز کا موادشرمناک ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ صرف ریٹنگ چاہتے ہیں چاہے وہ تابوتوں پر جشن مناکر آئے۔
Most of the stuff these TV channels play about such incidents is shameful. This is nothing new, they just want rating, no matter even if it comes with rejoicing on coffins.
— Darya Khan (@Khan1983001) November 11, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ ہماراپریس آج بھی ہمارے جمہوری نظام کی طرح ناپختہ ہے ۔
Our press is still immature like our democratic system.
— MD Umair Khan (@MDUmairKh) November 11, 2022
یاد رہے کہ 2010 میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے موقع پر بھی جیو نیوز نے غیرسنجیدگی کی حد کرتے ہوئے کئی دن تک اوٹ پٹانگ گانوں کے ساتھ خبریں نشر کی تھیں، جیو نیوز کے رپورٹرز لاہور میں اس ہوٹل کے کمرے اور باتھ رومز تک میں جاگھسے تھے جہاں شعیب اور ثانیہ نے شادی کے بعد قیام کرنا تھا۔









