شاہین آفریدی ان شاءاللہ مین آف دی میچ ہونگے، بھائی ریاض آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں ان شاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق ٹسٹ کرکٹر محمد ریاض آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فائنل میں بہترین کھیل پیش کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرینگے.
اتوار کو ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان 13 سال بعد دوبارہ فائنل میں پہنچا ہے ۔ قوم کو شاہینوں سے بڑی امیدیں ہیں اور گرین شرٹس کی جیت کیلئے پُرامید ہیں.
پاکستان سپر اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ کیساتھ رابطے میں ہو ، ہر روز اس سے رابطہ ہوتا ہے ، ان شاء اللہ وہ بہتر پرفارمنس دے کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرینگے.
انکا کہنا تھا کہ میں شاہین کا ہر میچ شوق سے دیکھتا ہوں اور پھر میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ کال پہ بات ہوتی ہے.
انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی سے جو غلطیاں ہوتی ہے پھر اس کے ساتھ اس پر خصوصی بحت مباحثہ ہوتا ہے۔ ہر میچ کے دوران انکی خامیاں نوٹ کرکے انکی پھر نشان دہی کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے بتایا کہ فائنل میچ میں واقع پریشر ہوتا ہے ، لیکن شاہین شاہ آفریدی اب پریشر کی دور سے نکل چکے ہیں اور وہ پاکستان میں اس پوزیشن پر ہے کہ وہ کبھی پریشر نہیں لیتے۔
انہوں نے بتایا کہ انجری کے بعد جس طرح شاہین نے واپسی کی ہے ان شاء اللہ وہ بہتر کارکردگی دکھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو سپیشل ہدایت دی ہے کہ اگر وہ شروع شروع میں انگلینڈ کی اوپنرز جوڑی کو لے اڑتے ہیں تو جیت یقیناً پاکستان کی ہی ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ ہم گھر میں میچ دیکھتے ہیں تو والد اور امی خصوصی دعائیں کرتے ہیں ، جب شاہین وکٹ لیتے ہیں تو سب بچوں کی طرح خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں. نہ صرف ہماری دعائیں ٹیم کیساتھ ہے بلکہ پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
آخر میں پوری قوم سے شاہین شاہ آفریدی کی جیت کیلئے دعائیں مانگنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے کہ پاکستانی ٹیم 1992 کی طرح قوم کو جیت کا تحفہ دینے میں کامیاب ہو جائے۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو اسپیشل پیغام دیتے ہوئے کہا شاہین جس طرح آپ پرفارمنس دے رہے ہو اُسی طرح کھیلتے رہے ان شاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔









