ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انگلش ٹیم نے ٹیم پاکستان سے 30 سال پرانا بدلہ چکا دیا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ٹارگٹ 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹیم انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلس نے اننگز کا آغاز کیا ۔ تاہم پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ایلیکس ہیلس کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

32 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی اور 45 کے اسکور پر تیسری وکٹ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 84 کے مجموعی اسکور پر گری اور 132 کے اسکور پر انگلینڈ کی 5ویں وکٹ گری۔

بین اسٹوکس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر وننگ سارٹ لگا کر ٹیم انگینڈ کو جیت سے ہمکنار کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز بھی بین اسٹوکس ہی رہے جنہوں نے 49 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی

اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے عالمی ہاکی فیڈریشن کا آرڈر آف میرٹ جیت لیا

اس سے قبل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے تاریخی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 138  رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگزکا آغاز کیا ۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی اسکور پر گری جب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے ان کی اننگ میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 45 کے اسکور پر گری جب محمد حارث 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے انہوں نے باؤلر کے ہاتھوں میں ایک آسان کیچ دے دیا۔ بابر اعظم نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کی 5ویں 121 رنز ، چھٹی وکٹ 123 اور 7ویں وکٹ 129 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جبکہ 8ویں وکٹ 131 رنز پر گری۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل رشید اور کرس جارڈن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔

انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید۔

متعلقہ تحاریر